جوائنٹ سیکرٹری کیڈ کاریجنل کسٹمر فیلسٹیشن سینٹر کا دورہ
چیئرمین،سی ای اوآئیسکو اور دیگر افسران نے استقبال کیا،سینٹر بارے بریفنگ
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )جوائنٹ سیکرٹری کیڈ منسٹری آف انرجی پاور ڈویژن خالد خان نے آئیسکو ہیڈ آفس میں قائم ریجنل کسٹمر فیلسٹیشن سینٹر کا دورہ کیا ،چیئرمین آئیسکو ڈاکٹر طاہر مسعود اور سی ای اوچودھری خالد محمود اور دیگر افسران نے استقبال کیا، طاہر مسعود نے بتایا کے وزیراعظم شہباز شریف کے وژن اور وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری کی ہدایات پر آئیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز اور آئیسکو انتظامیہ مکمل طور پر عمل کرتے ہوئے ئے معزز صارفین کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات مہیا کرنے کے لئے کوشاں ہے ،جوائنٹ سیکرٹری نے آئیسکو کے ان اقدامات کو سراہا ۔انہوں نے کہا کے وہ پاکستان کی دیگر پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں بھی اسی طرز کے ون ونڈو آپریشنز کے قیام کے لئے ہدایات جاری کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments