آئی جی کی زیر صدارت اجلاس ،سکیورٹی صورتحال کا جائزہ
سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی کے نظام، جرائم کی روک تھام پر غور
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سہیل چودھری کی زیر صدارت سیف سٹی اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں مجموعی سکیورٹی صورتحال، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے نگرانی کے نظام، جرائم کی روک تھام، ٹریفک مینجمنٹ اور جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران سیف سٹی کے مانیٹرنگ نظام کو مزید موثر بنانے ، مشکوک سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی اور پولیس کے فوری ردعمل کو بہتر بنانے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں اس امر پر بھی غور کیا گیا کہ جدید نگرانی کے نظام اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے ، جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کو مزید موثر بنایا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments