عالمی یومِ ذیابیطس کے موقع پر کیپٹل ہسپتال میں آگاہی، تعلیمی پروگرام
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) شعبہ اینڈو کرائنولوجی، کیپیٹل ہسپتال نے پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی (PES)کے اشتراک سے عالمی یومِ ذیابیطس 2026ء کے موقع پر آگاہی اور تعلیمی پروگرام کا انعقاد کیا۔
اس سال پروگرام کا موضوع ’’ذیابیطس کے خلاف بروقت اقدامات‘‘ تھا۔ پروگرام میں 80سے زائد افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا بنیادی مقصد ذیابیطس کی بروقت تشخیص، فوری طبی اقدامات، بیماری سے بچاؤ اور مریضوں کی جامع نگہداشت کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا تاکہ ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کیا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments