اسلامی یونیورسٹی دنیا کی ٹاپ 500، پاکستان کی 10جامعات میں شامل
یہ پاکستان کیلئے ہی نہیں بلکہ امہ کیلئے فخر ،اسلامی یونیورسٹی امہ کا سرمایہ ہے ، ڈاکٹر احمد سعد الاحمد
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے عالمی اور قومی سطح پر درجہ بندی میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک کی اعلی تعلیم کے منظرنامے میں اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے ۔ٹائمز ہائر ایجوکیشن (THE) کی عالمی درجہ بندی میں جامعہ کو بین العلومی تعلیم و تحقیق کے شعبے میں دنیا کی ٹاپ 500 جامعات میں شامل کیا گیا ہے ۔ کیو ایس سسٹین ایبلٹی رینکنگ 2027 میں جامعہ پاکستان کی ٹاپ 10 جامعات میں شامل ہو گئی ہے ۔ رئیس الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے کہا یہ پاکستان کیلئے ہی نہیں بلکہ امہ کیلئے فخر کی بات ہے کیونکہ اسلامی یونیورسٹی امہ کا سرمایہ ہے ، کسی نے سوچا بھی نہ تھا کہ ہم یہ مقام حاصل کر لیں گے ، مگر ہم نے کر دکھایا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments