پاکستا ن کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینگے ،جاپانی سفیر

پاکستا ن کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینگے ،جاپانی سفیر

ورک کلچر، نظم و ضبط، معیار اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے تجربات پاکستان کے ساتھ بانٹنے کی ضرورت

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماتسو شیوئیچی نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دوطرفہ تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے پیشہ ورانہ تربیت، جدید مہارتوں اور تجربات کے تبادلے کے نئے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ جاپان اپنے کامیاب ورک کلچر، نظم و ضبط، معیار اور پیشہ ورانہ مہارتوں کے تجربات پاکستان کے ساتھ بانٹنے کو اہمیت دیتا ہے۔

ایسے اقدامات دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کے ساتھ پاکستانی اداروں کی استعدادِ کار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں قائم جاپان پاکستان ایڈوانسمنٹ سینٹر کے زیرِ اہتمام جاپانی ورک پلیس ایکسیلنس پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس پروگرام کا انعقاد جاپان پاکستان ایڈوانسمنٹ سینٹر، پاکستان جاپان بزنس فورم اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے باہمی اشتراک سے کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...