کمشنر مردان کا نجی ہسپتال کا دورہ پارکنگ انتظامات بہتر کرنیکی ہدایت
مردان(نمائندہ دنیا)کمشنر مردان ڈویژن سید محمد علی شاہ نے کینال روڈ پر واقع ایک نجی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں پارکنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
کمشنر نے مشاہدہ کیا کہ ہسپتال کے باہر سڑک پر گاڑیوں کی پارکنگ کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے ، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کینال روڈ پر گاڑیوں کی پارکنگ کی اجازت نہ دی جائے اور ہسپتال کی مختص پارکنگ میں گاڑیاں کھڑی کرنے کے مناسب انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments