کامسیٹس یونیورسٹی کا پاکستان میں دوسرا، دنیا میں 477واں مقام

کامسیٹس یونیورسٹی کا پاکستان میں دوسرا، دنیا میں 477واں مقام

اس سال کی درجہ بندی میں 107ممالک اور خطوں کے 2,003ادارے شامل ہیں

اسلام آباد(دنیا رپورٹ )کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد (سی یو آئی) نے پائیداری سے متعلق کیو ایس کی عالمی درجہ بندی 2027میں پاکستانی جامعات میں دوسرا اور دنیا بھر میں مشترکہ طور پر 477واں مقام حاصل کیا ہے ۔ اس سال کی درجہ بندی میں 107ممالک اور خطوں کے 2,003ادارے شامل ہیں۔ یونیورسٹی نے مجموعی طور پر 72.7 پوائنٹس حاصل کیے اور ماحولیاتی اثرات، ماحولیاتی تحقیق اور صحت و بہبود کے تین شعبوں میں پاکستان کی تمام جامعات سے آگے رہی۔ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر کی سربراہی میں یونیورسٹی اپنے تمام کیمپسوں کو زیادہ ماحول دوست بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔ اس مقصد کے تحت تدریسی اور انتظامی امور کو ڈیجیٹل نظام پر منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ کاغذ کا استعمال کم ہو اور کاربن کے اخراج میں کمی آئے ۔ دیگر اقدامات میں ایک بار استعمال ہونے والی پلاسٹک کی اشیا پر پابندی، کیمپسوں کو تمباکو اور نکوٹین سے پاک بنانے کی مہم، شمسی توانائی کا استعمال بڑھانا اور بارش کا پانی جمع کرکے اسے کارآمد بنانا شامل ہیں۔ ریکٹر ڈاکٹر راحیل قمر کی قیادت میں کیمپسوں کو ماحول دوست بنانے کے لیے کیے گئے حالیہ اقدامات اس شعبے میں یونیورسٹی کے عزم کا عملی اظہار ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...