کمرشل امپورٹ نئی آٹو پالیسی سے مشروط نہیں،اے پی ڈی اے
ٹیکس رعایتوں کے فوائد شفاف انداز میں عوام تک پہنچائے جائیں ،مشترکہ پریس کانفرنس
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) آل پاکستان کار ڈیلرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن (اے پی ڈی اے ) کے صدر شعیب خان نے کہا ہے کہ استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کا باقاعدہ آغاز پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں مسابقت بڑھانے ، گاڑیوں کے معیار میں بہتری اور صارفین کو مناسب قیمت پر معیاری گاڑیاں فراہم کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے ۔ کمرشل امپورٹ نئی آٹو پالیسی سے مشروط نہیں بلکہ قانونی طور پر فعال ہو چکی ہے ، جس سے عام کاروباری افراد بھی گاڑیوں کی درآمد کر سکیں گے ۔نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شعیب خان چیئرمین سردارعرفان سلیم ،وسیم عباسی و دیگر نے کہا کہ ایسوسی ایشن گزشتہ کئی سالوں سے استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت کے لیے جدوجہد کر رہی تھی ۔ ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹیکس رعایتوں کے فوائد شفاف انداز میں عوام تک پہنچائے جائیں تاکہ گاڑیوں کی قیمتوں میں حقیقی کمی ممکن ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ کمرشل امپورٹ سے مارکیٹ میں مسابقت بڑھے گی، مقامی اسمبلرز گاڑیوں کا معیار بہتر بنانے ، قیمتیں کم کرنے اور صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے پر مجبور ہوں گے ، جس کا فائدہ پاکستانی صارفین کو پہنچے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments