کھادوں کی بلیک مارکیٹنگ ،ذخیرہ اندوزی پر 6مقدمات

کھادوں کی بلیک مارکیٹنگ ،ذخیرہ اندوزی پر 6مقدمات

6چھاپوں کے دوران 202ڈیلرز کی انسپکشن، 4لاکھ سے زائد جرمانے

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کھادوں کی بلیک مارکیٹنگ، ذخیرہ اندوزی اور مقررہ نرخوں سے زائد قیمتوں پر فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے کھادوں کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے اور کاشتکاروں کو ناجائز منافع خوری سے محفوظ رکھنے کیلئے ڈیلرز کی انسپیکشن اور فیلڈ میں نگرانی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق اب تک صوبہ بھر میں 202ڈیلرز کی انسپکشن کی جا چکی ہے، 6چھاپے مارے گئے ہیں۔ خلاف ورزی پر 4لاکھ 37ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 6ایف آئی آرزکا اندراج عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 54ہزار کلوگرام سے زائدکھاد بھی ضبط کی گئی جس کی مالیت 58لاکھ سے زائد ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...