جہلم، فرائض میں غفلت پر 6اہلکار معطل، ایک برطرف
معطل ہونیوالوں میں 5پولیس اہلکار اور ایک لیڈی کانسٹیبل شامل، ڈی پی او
کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) جہلم پولیس میں محکمانہ احتساب کے تحت فرائض میں غفلت، پبلک سروس ڈیلیوری میں کوتاہی اور مسلسل غیر حاضری پر 6پولیس اہلکاروں کو معطل جبکہ ایک اہلکار کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔ ڈی پی او شفیق احمد کے مطابق معطل ہونے والوں میں 5پولیس اہلکار اور ایک لیڈی کانسٹیبل شامل ہیں۔ ڈی پی او نے کہا کہ پولیس فورس میں نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments