جامع مسجد اویس قرنی خالو میں عظیم الشان محفل میلاد النبیؐ کا انعقاد
تربیلا غازی (نمائندہ دنیا) جامع مسجد اویس قرنی خالو میں مولانا مفتی صدیق کی زیرِ صدارت عظیم الشان محفل میلاد النبیؐ کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی علامہ پیر شمس العارفین آف نیریاں شریف تھے۔۔
محفل میں علاقے بھر سے علمائے کرام، نعت خواں حضرات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پیر شمس العارفین نے کہا کہ محض کلمہ پڑھ لینا ہی کافی نہیں، بلکہ حقیقی مسلمان بننے کیلئے درست عقیدہ، ایمان کی پختگی اور شریعت کے مطابق زندگی گزارنا ضروری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments