راولپنڈی، خاتون سمیت 12ملزمان گرفتار، 17کلو چرس برآمد
کارروائیاں وارث خان، گوجرخان، ریس کورس، پیرودھائی، کلرسیداں میں کی گئیں
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت 12ملزمان کو گرفتار کر کے 17کلو سے زیادہ چرس برآمد کر لی۔ پولیس ترجمان کے مطابق گوجرخان پولیس نے خاتون منشیات فروش کو گرفتار کر کے ایک کلو 300گرام چرس برآمد کی۔ وارث خان پولیس نے دو ملزمان سے 3کلو 260گرام، ریس کورس پولیس نے دو ملزمان سے 3کلو 240گرام، پیرودھائی پولیس نے دو ملزمان سے 2کلو 450گرام، کلرسیداں پولیس نے ایک ملزم سے ایک کلو 700گرام، مندرہ پولیس نے ایک ملزم سے ایک کلو 630گرام، صدر واہ پولیس نے ایک ملزم سے ایک کلو 400گرام، صدر بیرونی پولیس نے ایک ملزم سے ایک کلو 280گرام جبکہ واہ کینٹ پولیس نے ایک ملزم سے ایک کلو 200گرام چرس برآمد کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments