اوگی ،غیر ت کے نام پر قتل کرنیوالے تینوں ملزم گرفتار
اوگی (نمائندہ دنیا ) تھانہ اوگی کی حدود میں واقع گاؤں حاجی قمر میں جمعہ کے روز غیرت کے نام پر پیش آنے والے تہرے قتل کے افسوسناک واقعے میں اہم پیش رفت، مقدمے میں نامزد تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ملزمان کا عدالت نے دو ،دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے انوسٹیگیشن پولیس کے حوالے کردیا،حاجی قمر میں مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے نوجوان عدیل کو قتل کر دیا تھا، اس دوران سکول جانے والا بے گناہ راہگیر طالب علم سید محمود الحسن بھی فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments