کراچی کے عجائب گھروں کی تزئین و آرائش کا کام جاری
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)پاکستان اور آغا خان اداروں نے کراچی کے قومی عجائب گھر کی تزئین و بحالی کے حوالے سے اہم پیش رفت کی ہے، جس کے تحت ایک جدید ثقافتی ادارے کے قیام اور ترقی کے لیے جامع تجویز پیش کی گئی ہے۔
مجوزہ منصوبے میں سیاحوں کی دلچسپی، تحقیق اور عوامی شمولیت کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ اس حوالے سے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن میں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب خان کھچی اور آغا خان یونیورسٹی (اے کے یو) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر کے اعلی سطح کے وفد کے درمیان گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے آغا خان اداروں کی جانب سے کی گئی تفصیلی منصوبہ بندی اور کوششوں کو سراہتے ہوئے مجوزہ منصوبے کو پاکستان کے ثقافتی منظرنامے کو مزید مستحکم کرنے کا ایک اہم موقع قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments