سی ڈی اے بس سروس ،3ماہ میں ایک کروڑ 30لاکھ افراد مستفید

سی ڈی اے بس سروس ،3ماہ میں ایک کروڑ 30لاکھ افراد مستفید

اورنج لائن بس سروس سے 10لاکھ 68ہزار سے زائد مسافروں نے سفر کیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے کی ماحول دوست ماس ٹرانسپورٹ سروس سے گزشتہ 3 ماہ کے دوران تقریبا ایک کروڑ تیس لاکھ سے زائد شہریوں نے استفادہ حاصل کیا،روزانہ کی بنیاد پر اسلام آباد ٹرانسپورٹ سروس سے مستفید ہونے والے شہریوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔ سی ڈی اے حکام کے مطابق مجموعی طور پر اسلام آباد میٹرو اور ماحول دوست فیڈر بس سروسز کے تحت 210 بسیں اسلام آباد کے 21 مختلف روٹس پر روزانہ کی بنیاد پر چلائی جاتی ہیں۔ گزشتہ 3 ماہ میں اورنج لائن بس سروس سے 10 لاکھ 68 ہزار سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔ اسی طرح بلیو لائن بس سروس سے 10 لاکھ 71 ہزار سے زائد مسافروں نے سفری سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔ جبکہ EVفیڈر بسوں کے تحت اسلام آباد کے مختلف روٹس پر 160بسیں مختلف شاہراہوں پر رواں دواں ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...