پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 200 کلو غیر معیاری مرغیاں تلف

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 200 کلو غیر معیاری مرغیاں تلف

مرغی منڈی باغ سرداراں میں کریک ڈاؤن ،28ہزار مرغیوں کا معائنہ ،3لاکھ جرمانے

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)راولپنڈی نے کم وزن اور غیر معیاری مرغیاں سپلائی کرنے والوں کے خلاف مرغی منڈی باغ سرداراں میں بڑا کریک ڈاؤن کیا ہے ۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ویٹرنری آفیسر کے ہمراہ راولپنڈی کے علاقے باغ سرداراں مرغی منڈی میں خصوصی چیکنگ مہم کے دوران بھرپور کارروائی کی۔آپریشن کے دوران چار دکانوں اور آٹھ پولٹری بردار گاڑیوں میں موجود اٹھائیس ہزار مرغیوں کا معائنہ کیا گیا۔ جانچ پڑتال کے دوران دو ہزار کلوگرام کم وزن اور غیر معیاری مرغیاں برآمد ہوئیں جنہیں موقع پر ہی تلف کر دیا گیا جبکہ تین لاکھ روپے کے بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ترجمان اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...