اسلام آباد بار کے الیکشن 12دسمبر کو ،امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

اسلام آباد بار کے الیکشن 12دسمبر کو ،امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

صدر کے لیے پیر فدا حسین ، خورشید احمد ، شاہد حسین ،ملک قمر عباس میدان میں

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے ) اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے چیئرمین الیکشن بورڈ نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے ، صدر کی نشست پر 4امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ نائب صدر سمیت 4عہدوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ صدر کی نشست کے لیے پیر فدا حسین ہاشمی، خورشید احمد بٹ، شاہد حسین جسرا اور ملک قمر عباس میدان میں ہیں، جبکہ سیکرٹری کی نشست پر امداد اللہ ایڈووکیٹ اور ضیاالرحمن کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ جوائنٹ سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری کی نشستوں پر بھی دو، دو امیدوار مدمقابل ہوں گے ۔ دوسری جانب نائب صدر، فنانس سیکرٹری، لائبریری سیکرٹری اور آڈیٹر کی نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ بلامقابلہ منتخب ہونے والے امیدواروں کے نوٹیفکیشن دیگر نشستوں پر انتخابات کے بعد جاری کیے جائیں گے ۔ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ 12 دسمبر کو ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...