مقامی صنعت کو مضبوط بنانا ہوگا ، کاشف چودھری
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چودھری نے کہا ہے کہ معیاری پاکستانی مصنوعات کی تیاری، ان کی ترویج، مقامی سطح پر استعمال کے فروغ اور۔۔۔
برآمدات میں اضافہ ہی ملکی معیشت کو بحران سے نکالنے اور معاشی خودمختاری کی جانب لے جانے کا راستہ ہے ہمیں اپنی مصنوعات پر فخر کرنا ہوگا، مقامی صنعت کو مضبوط بنانا ہوگا اور پاکستانی برانڈز کو عالمی منڈیوں تک پہنچانے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر قائدین کے ہمراہ پاکستان انٹرنیشنل بزنس فورم کے زیر اہتمام منعقدہ میرا برانڈ پاکستان ایکسپو کے دورے کے موقع پر کیا۔ کاشف چودھری نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا، نمائش کنندگان سے ملاقاتیں کیں اور پاکستانی مصنوعات کے معیار، جدت اور پیشکش کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی نمائشیں پاکستانی صنعت، تجارت اور کاروبار کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مقامی کاروباری اداروں کو اپنی مصنوعات متعارف کروانے اور نئی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments