اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ کا 44فیصد کام مکمل

 اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ کا 44فیصد کام مکمل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ)منصوبے کے مجموعی طور پر 44فیصد سے زائد ترقیاتی کام مکمل کر لئے گئے ہیں۔۔

، اس منصوبے کے تحت فیض آباد تا گلبرگ تقریباً 8.5 کلومیٹر طویل تین رویہ دو طرفہ کیرج روڈ پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہیں،سی ڈی اے حکام کے مطابق اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ)منصوبے کو اپنے ہدف کے اندر مکمل کرنے کیلئے روڈ کے مختلف سیکشنز پر بیک وقت تعمیراتی کام کئے جارہے ہیں، ان تعمیراتی کاموں میں روڈ کے ایمبنکمنٹ، سب گریڈ، سب بیس اور سب بیس (ٹاپ) سمیت کھدائی کے کام شامل ہیں۔ اسلام آباد ایکسپریس وے سروس روڈ (ایسٹ)منصوبے میں شامل انڈر پاس کی تمام 153 پائلز اور سلیب ورک بھی مکمل کرلیا گیا ہے ۔ جبکہ ریمپ اے اور ریمپ بی ریٹنیگ والز پر بھی تیزی کیساتھ کام جاری ہے ۔ علاوہ ازیں، پلوں اور نکاسی آب کیلئے آٹھ مختلف کلورٹس پر کام تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکا ہے ۔چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف کی ہدایت پر منصوبے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے سروس روڈ (ایسٹ)کے اطراف غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کیخلاف انفورسمنٹ آپریشن بھی جاری ہے ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار کیساتھ بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...