نوشہرہ:قتل میں گرفتار سکول پرنسپل کی ضمانت مسترد

نوشہرہ:قتل میں گرفتار سکول  پرنسپل کی ضمانت مسترد

نوشہرہ (نمائندہ دنیا)ایڈیشنل سیشن ججIII زاہد گل نے آکوڑہ خٹک سکول چوکیدار کے بزرگ والد کے قتل میں۔۔

 گرفتار ملزم سکول پرنسپل اعجاز الرحمن کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے اور مثل پولیس میں شواہد کے بعد ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی،استغاثہ کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول سید اکبر کورونہ آکوڑہ خٹک میں 07نومبر2026کو معمولی تکرار کے بعد چوکیدار بیٹے اور سکول پرنسپل اعجاز الرحمن کے درمیان راضی نامہ کرنے والے چوکیدار کے بزرگ فیض الاکبر کو مبینہ اینٹ کے حملے میں ہلاک کرنے کا مقدمہ درج کیاتھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...