جڑواں شہروں میں مقیم پشتونوں کے مسائل کے حل کیلئے نمائندہ جرگہ کاانعقاد
اسلام آباد (دنیا نیوز)پشتون ایکشن آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم لاکھوں پشتونوں کا ایک نمائندہ جرگہ منعقد ہوا۔۔
، سینیٹر زاہد خان جرگے میں موجود رہے ،جس میں مختلف پشتون اقوام کے نمائندوں نے شرکت کی،جرگے میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام پشتون اقوام سے نمائندے منتخب کرکے 30 رکنی نمائندہ گرینڈ جرگہ تشکیل دیا جائے گا، جو راولپنڈی اسلام آباد میں مقیم پشتونوں کے اجتماعی مسائل کے حل، حقوق کے تحفظ اور ان کی مؤثر نمائندگی کے لیے کردار ادا کرے گا،اس اقدام کا مقصد تمام پشتون اقوام کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر متحد کرکے باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے درپیش مسائل کا حل تلاش کرنا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments