کھیوڑہ :ایک کروڑکے مبینہ فراڈ کامقدمہ درج

 کھیوڑہ :ایک کروڑکے  مبینہ فراڈ کامقدمہ درج

کھیوڑہ (نمائندہ دنیا)قومی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی این سی سی آئی اے راولپنڈی نے پنڈ دادن خان کے رہائشی محمد رزاق ولد علی محمد کی مدعیت میں ایک کروڑکے مبینہ فراڈ اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر لیا ہے ، ایف آئی آر میں زاہد حیات ولد عصمت حیات کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے ، جبکہ رابعہ خان عرف مایا خان، عائشہ محمود اور۔۔۔

 ایزا آصف سمیت دیگر افراد کے مبینہ کردار کا بھی ذکر کیا گیا ہے ،ایف آئی آر کے متن کے مطابق مدعی کو بطور میڈیا تجزیہ کار تقرری دلوانے کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر رقم منتقل کرنے پر آمادہ کیا گیا۔،مدعی کی جانب سے مختلف بینک اکاؤنٹس اور ایزی پیسہ اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر تقریباً 98 لاکھ 82 ہزار روپے منتقل کیے جانے کا الزام ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...