سائبر سکیورٹی شعبہ میں ہنرمند افرادی قوت ناگزیر :ضرارہاشم

  سائبر سکیورٹی شعبہ میں ہنرمند افرادی قوت ناگزیر :ضرارہاشم

ایئر یونیورسٹی اعلیٰ تربیت یافتہ سائبر سکیورٹی ماہرین تیار کرنے کیلئے پرعزم :عبدالمعید

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان سائبر سکیورٹی چیلنج و پاک کرپٹ انٹرنیشنل سمپوزیم آن سائبر سکیورٹی (پی سی سی 2026) کا پانچواں ایڈیشن ایئر یونیورسٹی اسلام آباد میں ہفتے کو اختتام پذیر ہو گیا۔ نیشنل سنٹر فار سائبر سکیورٹی (این سی سی ایس) اور نیشنل سائبر سکیورٹی اکیڈمی (این سی ایس اے ) کے زیرِ اہتمام چار روزہ ایونٹ میں حکومت، صنعت اور تعلیمی شعبے کے نمائندے شریک ہوئے ، اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی سیکرٹری وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ضرار ہاشم خان تھے ۔مہمانِ خصوصی نے خطاب میں کہا کہ قومی اداروں کی ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے سائبر سکیورٹی کے شعبے میں ہنرمند افرادی قوت ناگزیر ہے ۔ ان کے مطابق پی سی سی جیسے مقابلے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار، باہمی تعاون اور حقیقی سائبر چیلنجز سے مشابہ ماحول میں مقابلے کا پلیٹ فارم فراہم کر کے جدت کو فروغ دیتے ہیں۔ انہوں نے تمام شرکا اور فاتحین کو مبارکباد دی۔وائس چانسلر ایئر یونیورسٹی ایئر مارشل (ر) عبدالمعید خان، ہلالِ امتیاز (ملٹری) نے کہا کہ جامعہ اعلیٰ تربیت یافتہ سائبر سکیورٹی ماہرین تیار کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...