گوٹھ خمیسو خان جوکھیو کے مکینوں کا پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج

گوٹھ خمیسو خان جوکھیو کے مکینوں کا  پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج

درسانو چھنو کے گوٹھ خمیسو خان جوکھیو کے مکینوں نے پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ، اس موقع پر مظاہرین نے کہاکہ ہم پیپلز پارٹی کے ووٹر ہیں لیکن افسوس 8 سال سے پانی کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے گوٹھ کی خواتین 4کلو میٹر دور دراز علاقوں میں پیدل جاکر پانی بھرنے پر مجبور ہیں، ہم نے کئی مرتبہ منتخب نمائندوں کے سامنے احتجاج کیا لیکن ہماری سننے والا کوئی نہیں ہے ، ہمارے گوٹھ کو پانی سمیت بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ، منتخب نمائندے ووٹ لینے کے بعد ہمارے مسائل سننے کو تیار نہیں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...