جامعۃ الرشید کی شوریٰ کمیٹی کا وفاقی حکومت سے اظہار تشکر
گورنر سندھ عمران اسماعیل سے جامعۃ الرشید کے پانچ رکنی شوریٰ کمیٹی کے وفد نے مفتی عبدالرحیم کی قیادت میں گورنر ہائوس میں ملاقات کی
کراچی (اسٹا ف رپورٹر) شوری نے جامعۃ الرشید کو ہائر ایجوکیشن کمیشن اور وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے Degree Awarding Institute کا درجہ دینے پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ شوریٰ کمیٹی کے وفد نے جامعۃ الرشید کی ڈگری کو ڈبل ایم اے کے مساوی قرار دینے پر اپنے تشکر کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے شوریٰ جامعۃ الرشید اور چیئرمین مفتی عبدالرحیم کو مبارکباد دی۔