بڑے پیمانے پر شکارسے کونج کی نسل معدوم ہونے کا خطرہ
ضلع بدین کے ساحلی علاقوں میں سائبیریا سے آنے والے مہمان پرندے کونج کے بڑے پیمانے پر شکار کے باعث اس پرندے کی نسل کشی کاخطرہ پیداہوگیا ہے
پنگریو( نمائندہ دنیا)جبکہ قیمتی اورنایاب پرندے کے شکار کے خلاف متعلقہ محکمے کو کارروائی سے روکنے کے لیے بااثرسیاسی شخصیات سرگرم ہوگئی ہیں۔ موسم سرما میں آنے والے بیشتر پرندے واپس سائبیریاجاچکے ہیں تاہم بھارت سے جانے والے پرندوں کے بدین کے علاقے میں پڑائو کے وقت شکاری ان کاشکار شروع کردیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ پرندے اب کم تعداد میں ساحلی علاقوں میں اتررہے ہیں تاہم انہیں بھی زخمی کرکے یاجال کے ذریعے پکڑ کر شہروں میں فروخت کیاجارہا ہے ۔