ایس آئی ڈی سی ایل کو تمام منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لینے کے لئے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ایس آئی ڈی سی ایل) کے اجلاس کی صدارت کی۔ جی ایم، ایس آئی ڈی سی ایل بریگیڈیئر (ر) سہیل ابرار نے شہر میں جاری منصوبوں اور آئندہ مالی سال کے لئے نئے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔ اجلاس میں گورنر سندھ نے ایس آئی ڈی سی ایل کی زیر نگرانی تمام جاری منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں وفاقی مالی اعانت سے چلنے والے منصوبے دیرپا اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا موثر ذریعہ ثابت اور عام شہری کو بنیادی سہولت کی فراہمی کا باعث ہونگے۔ گورنر سندھ نے کراچی کی ترقی میں وزیر اعظم کی ذاتی دلچسپی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت ہر ممکن وسائل کے ذریعے شہری اداروں کی حمایت کرتی رہے گی۔