وائی ایم سی اے گرائونڈکی تزئین کیلئے فنڈزمختص ،مرتضیٰ وہاب

وائی ایم سی اے گرائونڈکی تزئین کیلئے فنڈزمختص ،مرتضیٰ وہاب

گلوبل وارمنگ اورماحولیاتی آلودگی چیلنج،شجرکاری مہم مستقبل محفوظ بنانے کیلئے ہےکے ایم سی اور ڈی ایم سیز بہترین انداز میں کام کر رہی ہیں،شجرکاری مہم کا افتتاح

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی آلودگی ہمارے لئے بڑا چیلنج ہے جس سے نبرد آزما ہونے کے لیے سندھ حکومت صوبہ بھر میں شجر کاری مہم چلارہی ہے تاکہ ہمارا مستقبل محفوظ ہو۔ وائی ایم سی اے گراؤنڈ میں بوہرہ کمیونٹی کے اشتراک سے شجر کاری مہم کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ وائی ایم سی اے گراؤنڈ کو سندھ حکومت ری ویمپ کررہی ہے جس کیلئے اس کی دیوار بنائی گئی ہے ، مزید برآں اس گراؤنڈ کو خوش شکل بنانے کیلئے حکومت سندھ نے فنڈز بھی مختص کئے ہیں، یہاں واکنگ اور جاگنگ ٹریک بھی بنایا گیا ہے ، اب اس میں ہاکی فیلڈ بھی بنائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کا دوسرا بڑا فیصلہ اس میدان میں بڑے پیمانے پر شجر کاری کرنا تھا، اس سلسلے میں بوہری کمیونٹی کے ساتھ مل کر پودے لگائے گئے ہیں۔ مشیر ماحولیات کا مزید کہنا تھا کہ شجرکاری کا آغاز پورے صوبہ میں کیا گیا ہے ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی ایک لاکھ پودے لگانے کی مہم شروع کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز بہترین انداز میں کام کر رہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کمر توڑ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی، وزیراعظم کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں