اشیاخورونوش کی قیمتوں پرعملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت
منافع خوری کی روک تھام،قیمتوں کی جانچ کیلئے طریقہ کار طے کیاجائے ،کھٹومل جیون
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کہا ہے کہ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز مارکیٹوں، دکانداروں اور صارفین کو اشیا خورونوش کی قیمتوں کی فہرستوں کی فرا ہمی اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔یہ ہدایات انہوں نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلا س میں ڈائریکٹر جنر ل بیو رو آف سپلا ئی اینڈ پرائسز جاوید حسن قائمخانی ، ایڈیشنل کمشنر کرا چی سید جا وید مظفر ، کرا چی ہول سیل گرو سری ایسو سی ایشن کے سینئر وائس چیئر مین ملک افتخار ، پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے وائس پریذیڈنٹ زو ہیر احمد لغاری ، ما رکیٹ کمیٹی کے سیکریٹری حق نوا ز ڈہر ، یو ٹیلیٹی اسٹور کا رپو ریشن کے ڈویژنل انچا ر ج جا وید حسن دایو اور پاکستان پو لٹری ایسو سی ایشن کے جا وید اسلم موجود تھے ۔ ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے مزید کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز پرائس مجسٹریٹ ہونے کے ناطے ناجائز منافع خوری کی روک تھام اور قیمتوں کی جانچ پڑ تا ل کے لئے قانون کے مطابق سخت طریقہ کار اپنائیں۔ انہو ں نے ہدایت دی کہ صوبہ بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز/ پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر معاون خصوصی کے دفتر میں رپورٹ جمع کرائیں۔