مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات منہدم وسربمہر

مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات منہدم وسربمہر

ایس بی سی اے کے ڈیمالیشن اسکواڈ کی پاپوش نگر،لیاقت آباد،گلبرگ میں کارروائیاں،کارروائیاں ڈپٹی واسسٹنٹ ڈائریکٹرزاورڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی کی گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈیمالیشن اسکواڈ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہرمیں متعدد تعمیرات کو منہدم وسربمہر کردیا۔ ڈیمالیشن اسکواڈ نے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے علاقے پاپوش نگرناظم آبادمیں پلاٹ نمبر 7/4، سب بلاک 5-A اور پلاٹ نمبر21،سب بلاک 5-Eپر چوتھی منزل کی آرسی سی چھت اورپلاٹ نمبر 10/11،سب بلاک 5-D پر تیسری منزل کی آرسی سی چھت، پلاٹ نمبر 16/5،سب بلاک 5-C پر سامنے کی جانب شیٹرنگ، تیسری منزل کی دیواروں اور آر سی سی چھت جبکہ نارتھ ناظم آباد میں پلاٹ نمبرC-06،بلاک N کی لازمی کھلی جگہ پر پارٹیشن دیواروں کو منہدم کردیا۔ علاوہ ازیں ڈیمالیشن ٹیم نے لیاقت آباد ٹاؤن میں پلاٹ نمبر 10/665 پر پانچویں منزل کی پارٹیشن دیواروں اورآرسی سی چھت کومنہدم کردیا اور پلاٹ نمبر 10/267 پر پانچویں منزل اورپلاٹ نمبر 6/494 پر دوسری منزل کو رہائشی مکینوں کی موجودگی کے سبب جزوی طورپر منہدم کردیا۔ ڈیمالیشن ٹیم نے گلبرگ ٹاؤن کے علاقے فیڈرل بی ایریامیں پلاٹ نمبرR-1246، بلاک 9 پر غیرقانونی دکانوں کی پارٹیشن دیواروں اور رولنگ شٹرز کومنہدم کردیا، پلاٹ نمبر B-50،بلاک 12 پر سامنے کی جانب کی تعمیرات کومنہدم کردیا گیا۔ مذکورہ بالا انہدامی کارروائیاں متعلقہ ڈپٹی واسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈیمالیشن آفیسرز کی زیرنگرانی کی گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں