حکومت مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ،ثروت قادری

حکومت مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ،ثروت قادری

عیدالاضحی گزر گئی پھر بھی شہر میں آلائشوں کی وجہ سے فضا تعفن زدہ ہےاختیارات نچلی سطح پر ہوں گے تو عوامی مسائل بھی ہنگامی بنیادوں پر حل ہونگے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا بلدیاتی الیکشن کرانے کا فیصلہ اچھا اقدام ہے، پاکستان سنی تحریک اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی چاہتی ہے، اختیارات جب نچلی سطح پر ہوں گے تو عوامی مسائل بھی ہنگامی بنیادوں پر حل ہونگے۔ جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحی گزر گئی مگر آج بھی شہر میں آلائشوں کی وجہ سے فضاتعفن زدہ ہے، صفائی ستھرائی کا نظام پہلے ہی ناکارہ اور پانی کی نکاسی کا سسٹم بوسیدہ ہے، حکومت کراچی کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے،کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کیا جائے، وفاقی وصوبائی حکومتوں کی کراچی کے ساتھ زیادتی پر تشویش ہے، دعووں سے کام نہیں چلے گا، کراچی کو ماڈل بنایا جائے، سندھ حکومت بھی کراچی کے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام ہے، ہلکی سی بارش نے کراچی کا برا حال کردیا جبکہ ابھی مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا، بارشوں سے کوئی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی، عوام کے لئے پینے کا صاف پانی نہیں، اسپتالوں میں دوائیں نہیں، مہنگائی آسمان کی بلندیوں کو چھو رہی ہے، حکمران غربت کے بجائے غریب کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ بجٹ کے بعد بھی پٹرولیم مصنوعات میں کئی بار اضافہ کردیا گیا،غریب کو بھوک وافلاس کی طرف دھکیل کر ختم کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں