میرپورخاص میں دو بچے زیادتی کا نشانہ،ملزم گرفتار

میرپورخاص میں دو بچے زیادتی کا نشانہ،ملزم گرفتار

آج عدالت میں پیش کیاجائے گا،محراب پور میں دو افرادڈاکوئوں کے ہاتھوں لٹ گئے

میرپورخاص، اندرون سندھ (بیورو رپورٹ، نمائندہ دنیا)میرپورخاص کے علاقے ڈھولن آباد کے ایک مدرسے کے ساتھ قائم دکان کے مالک نعمان یوسفزئی نے دکان میں کام کرنے والے دو بچوں کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایک بچے کے دادا عبدالرزاق نے اس حوالے سے غریب آباد پولیس اسٹیشن میں درخواست جمع کرائی جس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں بچے مکتب میں کئی ماہ سے کام کر رہے تھے اور مکتب کا مالک تین ماہ سے بچوں کو بہانے سے مختلف مقامات پر لے جا کر ان کو نشہ آور مشروب پلا کر ان کے ساتھ زیادتی کرتا رہا ہے جس کی بچوں نے تنگ آکر شکایت اپنے والدین سے کی جسکے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ غریب آباد تھانے کی پولیس نے بچوں کے میڈیکل کے لئے فوری لیٹر جاری کیا اور سول اسپتال میں دونوں بچوں کا میڈیکل کیا گیا جسکی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم نعمان یوسفزئی کو گرفتار کر لیا جسے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ محراب پور میں سیال آباد روڈ پر انڈس کاٹن فیکٹری کے پاس رہزن اسلحے کے زور پر واجد اعوان سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون جبکہ پیروسن کے تاجر رضوان عرف جانی جٹ سے اسلحے کے زور پر رہزن موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ سکرنڈ کے نواحی گائوں حفیظ انڑ کے رہائشی کپاس کے تاجر مہیسر انڑ اور ساجد انڑ نجی بینک سے پیسے نکال کر موٹر سائیکل پر گائوں جا رہے تھے کہ پیر زاکری کے قریب 4 مسلح موٹر سائیکل سواران سے اسلحے کے زور پر چھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے جسکی اطلاع ملتے ہی انڑ برادری کے سیکڑوں افراد نے تھانے کے سامنے دھرنا دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں