بیوہ خاتون ڈرائیورپر ہرجانے کیلئے عدالت پہنچ گئی

بیوہ خاتون ڈرائیورپر ہرجانے کیلئے عدالت پہنچ گئی

روڈ ایکسیڈنٹ میں شوہر کی ہلاکت کے بعد بے سہارا بیوہ خاتون نے گاڑی کے مالک اور ڈرائیور فتح محمد کے خلاف 2کروڑ روپے ہرجانے کے لیے عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہری عبد الغنی کی بیوہ نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر دعویٰ میں موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی موکلہ کے شوہر عبد الغنی کواگست 2021 کو ملیر تھانے کی حدود میں کار سوار نے ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے میں ان کی موکلہ کا شوہر شدید زخمی ہوگیا تھا جوبعد ازاں اسپتال میں چل بسا تھا ،جاں بحق ہونے والا عبدالغنی گھر والوں کا واحد کفیل تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں