گل رعنا کمیونٹی سینٹر میں پروگرام کا انعقاد
گل رعنا نصرت کمیونٹی سینٹر میں ملی نغموں اور پاکستانی ثقافتی رنگوں سے بھرپور پروگرام ’’یہ وطن ہمارا ہے‘‘ منعقد کیا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جسے فرح زیدی نے خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ پروگرام میں نازیہ سید ،رخسانہ زیدی ، ماہ رخ زبیری نے پاکستانی ثقافت کو منفرد انداز میں پیش کیا جبکہ ڈاکٹر شاہانہ زیدی اور فروا سلطان نے پاکستان کے حوالے سے اشعار سنائے۔ نگار قادر، مسعودہ اشرف، تسنیم ظفر ، رفعت صدیقی ، انیسہ حنا، ثمینہ کوثر نے ملی نغمے سنائے ۔ اس موقع پر گل رعنا سینٹرکی صدر رشیدہ شبیر نے پروگرام میں حصہ لینے والی ممبران کی تعریف کی اور پروگرام کو مزید بہتر بنانے کے لیے مشوروں سے نوازا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments