الخدمت ویمن ونگ کے زیراہتمام ٹیچرز کنونشن

الخدمت ویمن ونگ کے  زیراہتمام ٹیچرز کنونشن

الخدمت کراچی ویمن ونگ کے زیر اہتمام ربیع الاول اور ٹیچرز ڈے کی مناسبت سے ٹیچرز کنونشن بعنوان محمدؐ بحیثیت معلم انسانیت منعقد کیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیچرز کنونشن میں شہر کے مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ اساتذہ نے شرکت کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان پبلک اسکول رقیہ مستقیم نے لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ استاد تعمیر انسانیت کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔ تقریب سے صدر الخدمت کراچی ویمن ونگ منور اخلاص اور ناظمہ کراچی اسما سفیر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ آج کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اساتذہ کو بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں