جامعہ کراچی اور انڈونیشیا کی یونیورسٹی میں مفاہمت

جامعہ کراچی اور انڈونیشیا کی یونیورسٹی میں مفاہمت

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی اور انڈونیشیا کی یونیورسٹی آف سومیترا اُتارا کے درمیان حال ہی میں ایک مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہوئے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جس کا مقصد دونوں اداروں کے درمیان تعلیمی اور تدریسی تبادلے کی بنیادوں پر دو طرفہ تعلقات کو مزیدفروغ دینا ہے۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چودھری اور یونیورسٹی آف سومیترا اُتارا کے ریکٹر ڈاکٹر مریانتو امین نے آن لائن اجلاس کے دوران معاہدے پر دستخط کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں