ریلوے ڈویژنز کو سیفٹی ہدایات جاری

ریلوے ڈویژنز کو سیفٹی ہدایات جاری

وزارت ریلوے کے مراسلے کی روشنی میں چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ سیفٹی نے مسافروں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے تمام ڈویژنوں کو سیفٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی مسافر کو ہرقسم کا خطرناک آتش گیر مادہ، گیس سلنڈر اور آئل کا چولہا وغیرہ ٹرین میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹرین کے اندر چولہا یا کسی بھی قسم کی آگ جلانا نہ صرف مسافروں کی جان و مال کے لیے خطرناک ہے بلکہ پاکستان ریلوے کے لیے بڑا نقصان ہے۔ ماضی میں ایسی بے قاعدگیوں کے نتیجے میں مالی وجانی نقصان ہوا، مسافر شدید زخمی ہوئے اور ریلوے کی املاک کو نقصان پہنچا، لہٰذا مسافروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ یہ ان کے اپنے بھی فائدے میں ہے کہ ٹرین میں وہ خود بھی آگ نہ جلائیں اور نہ کسی دوسرے مسافر کو آگ یا آئل والا چولہا جلانے کی اجازت دیں کیونکہ یہ عمل خطرناک نتائج کا موجب بن سکتا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں