واٹربورڈ کے آفس میں آتشزدگی

واٹربورڈ کے آفس میں آتشزدگی

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے شارع فیصل پر واقع آفس میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم ڈی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کے مطابق آتشزدگی میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین آفس کراچی واٹر بورڈ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ، واٹر بورڈ کے باؤزر نے خود ریسکیو آپریشن کرکے آگ پر مکمل قابو پالیا تھا۔ اس ضمن میں ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ آتشزدگی میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، جبکہ تمام ریکارڈ محفوظ رہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں تمام عملے کو آفس سے باہر نکال لیا گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں