نصیرآباد میں لاپتہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا

نصیرآباد میں لاپتہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا

نصیرآباد،اندرون سندھ (نمائندگان دنیا) نصیر آباد کی سید کالونی سے ایک دن پہلے لاپتہ ہونے والے سات سالہ بچے نوید بروہی کوزیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا۔

 جس کی لاش نصیرآباد ڈگری کالج کے پلاٹ کی جھاڑیوں سے ملی ،پولیس لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے رورل ہیلتھ سینٹر نصیرآباد لے آئی جہاں ڈاکٹروں نے بچے سے زیادتی اور گلادباکر ہلاک کیے جانے کی تصدیق کی۔بچے کے ورثانے میڈیا کو بتایا کہ بچہ کل جمعرات کی شام 5 بجے سے گھر سے لاپتہ تھا اور تلاش کے باوجود نہیں ملا، ہماری کسی سے دشمنی نہیں۔

دولت پور میں قومی شاہراہ جوکھیو لنک روڈ کے نزدیک کٹپر پٹرول پمپ کے مقام پر گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 29 سالہ وسیم شاہ اور 25 سالہ احسن خانزادہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ حیدرآباد میں ٹنڈوجام ورکشاپ اسٹاپ پر گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو نوجوان مکیش کولہی اور رمیش کولہی زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کے ڈرائیور کو لوگوں نے پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں