گل رعنا نصرت کمیونٹی سینٹر میں فینسی ڈریس شو کا انعقاد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گل رعنا نصرت کمیونٹی سینٹر میں ’’ فینسی ڈریس شو روپ بہروپ ‘‘ کے عنوان سے رخسانہ زیدی نے پروگرام پیش کیا۔
جس میں ممبران نے اپنے روپ اور بہروپ میں مختلف پرفارمنس میں حصہ لیا۔ ڈاکٹر الماس شریف ،ڈاکٹر شاہانہ زیدی ،تسنیم ظفر ، فرخ زہرہ ، نسرین ،فرزانہ زیدی اور دیگر نے مختلف روپ دھار کر خوبصورت پرفارمنس سے داد وصول کی ۔ صدر گل رعنا رشیدہ شبی نے منفرد انداز میں پروگرام پیش کرنے پر انعامات تقسیم کئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments