ڈی آئی جی سیکیورٹی کا انڈس اسپتال کا دورہ

ڈی آئی جی سیکیورٹی کا  انڈس اسپتال کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کو سندھ پولیس اسپتال گارڈن کی موجودہ سہولتوں اور سروسز کو بہتر و اپ گریڈ کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔

اس تناظر میں ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے سی پی ایل سی چیف محمد زبیر حبیب اور ایس ایس یو کے دیگر سینئر افسران کے ہمراہ انڈس اسپتال کا دورہ کیا، جہاں انڈس اسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے صدر ڈاکٹر عبدالباری خان نے ان کا استقبال کیا۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...