جامعہ کراچی، بی ایس فرسٹ ایئر اور تھرڈ ایئر ایوننگ پروگرام کی داخلہ فہرستیں جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطا بق تعلیمی سال برائے 2023ء کے لئے بی ایس فرسٹ ایئر اور بی ایس تھرڈ ایئر ایوننگ پروگرام کی داخلہ فہرستیں جاری کردی گئیں۔
ایسے طلبا و طالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس یکم تا 7 فروری2023ء صبح 11 تا شام 5 بجے جمع کرا سکتے ہیں۔ طلبہ اپنے آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فیس واؤچر اور انرولمنٹ فارم کا پرنٹ لینے کے بعد متعلقہ دستاویزات کی جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال میں قائم داخلہ کمیٹی کاؤنٹرز سے تصدیق کرانے کے بعد جمنازیم ہال میں واقع بینک کاؤنٹر پر ہی اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ داخلہ فیس صرف بینک الفلاح اسلامک کے کاؤنٹر واقع جمنازیم ہال جامعہ کراچی میں بصورت کیش جمع کرائی جا سکتی ہے، اس کے علاوہ کوئی اور بینک داخلہ فیس وصول کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔