جامعہ کراچی ،ایوننگ پروگرام کے طلبا کیلئے داخلہ فیس کی تاریخوں کااعلان

جامعہ کراچی ،ایوننگ پروگرام کے طلبا کیلئے داخلہ فیس کی تاریخوں کااعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطا بق ایسے طلبا و طالبات جن کے نام ایوننگ پروگرام کی جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں اور۔۔۔

 تاحال فیس جمع کرانے سے قاصرہیں وہ اپنی داخلہ فیس 20 اور 21 فروری 2023ء کو جمع کراسکتے ہیں۔ ایسے طلبہ جن کے نام بی ایس فرسٹ ایئر اور بی ایس تھرڈ ایئرایوننگ پروگرام کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس صبح09:30 تاشام 4بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ اپنے آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فیس واؤچر اور انرولمنٹ فارم کا پرنٹ لینے کے بعد متعلقہ دستاویزات کی جامعہ کراچی کے ایڈمنسٹریشن بلاک میں واقع ایڈمیشنز آفس میں قائم کاؤنٹر سے تصدیق کرانے کے بعد ایڈمیشنز آفس میں ہی واقع بینک کاؤنٹرپر جمع کرا سکتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں