میونسپل کمشنر کا کراچی چڑیا گھر کا دورہ

میونسپل کمشنر کا کراچی چڑیا گھر کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن کی ہدایت پر میونسپل کمشنر سید شجاعت حسین نے کراچی زو کادورہ کیا۔

میونسپل کمشنر سید شجاعت حسین نے کہا کہ ہتھنی نورجہاں کے دانت میں تکلیف کے بعد پیر میں سوجن ہوئی ہے ، ہتھنی کے علاج کے لئے انٹرنیشنل تنظیم فور پاؤ سے معاونت حاصل کررہے ہیں، ہتھنی کے علاج کے لئے بیرون ملک سے دوائیں منگوائی گئی ہیں۔ اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر زو نے میونسپل کمشنر کو بریفنگ دی۔ میونسپل کمشنر نے مزید کہا کہ کراچی چڑیا گھر میں موجود ہتھنی نورجہاں کے زخمی ہونے کے معاملے پر انتظامیہ کی جانب سے غفلت برتنے کے الزام کو مسترد کرتا ہوں، ہتھنی نورجہاں کے علاج کے سلسلے میں پنجاب کی ویٹرنری یونیورسٹی سے بھی رابطے میں ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں