محراب پورمیں لاکھوں کی ڈکیتی

محراب پورمیں لاکھوں کی ڈکیتی

محراب پور(نمائندہ دنیا)محراب پور تھانے کی حدود شہر کے سب بڑے تجارتی مرکز شاہی بازار سے متصل وارڈ نمبر 7 آگرہ محلے میں زرگر عبد المجید مغل اور ۔۔۔

محمد عمران مغل کے گھر سے دن دیہاڑے تین مسلح افراد اسلحے کے زور پر اہل خانہ کو ایک کمرے میں یرغمال بنا کر15 سے 20 تولے کے طلائی زیورات، لاکھوں روپے ، قیمتی اشیا، موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واردات کیخلاف زرگر یونین اور مغل برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ ایس ایچ او نے موقع واردات پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں