گودھرا سے معمر خاتون کی لاش ملی

گودھرا سے معمر خاتون کی لاش ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی گودھرا سے معمر خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے گودھرا چوک کے قریب سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور فلاحی ادارے کے رضا کار موقع پر پہنچے اور لاش کو تحویل میں لے کر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق خاتون کی عمر65 سال کے قریب ہے اور فوری طور پر اس کی شناخت اور موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ڈاکٹرز کی رپورٹس کے بعد ہی موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں