ضلع شرقی، متوقع برسات سے نمٹنے کے حوالے سے حکمت عملی مرتب

ضلع شرقی، متوقع برسات سے نمٹنے  کے حوالے سے حکمت عملی مرتب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر شرقی سید شکیل احمد کی ہدایت پر میونسپل کمشنر فہیم خان کی صدارت میں متوقع برسات کے پیش نظر افسران کا ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں متوقع برسات سے نمٹنے کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی گئی۔

میونسپل کمشنر فہیم خان نے اس موقع پر افسران سے کہا کہ جو محکمہ جات رین ایمرجنسی سے وابستہ ہیں وہ اپنا کردار ادا کرنے کیلئے الرٹ رہیں، نالوں کی روانی برقرار رکھنے کیلئے جو کام کئے گئے ہیں ان میں مزید بہتری لائی جائے، محکمہ ایم اینڈ ای، ڈی واٹرنگ پمپس کو تیار رکھے تاکہ ضرورت کے وقت انہیں فوری طور پر نصب کیا جاسکے، ان مقامات پر خاص بندوبست کئے جائیں جہاں گزشتہ برسات میں پانی جمع ہونے کی شکایات موصول ہوئیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں