گرانفروشوں پر13 لاکھ سے زائد جرمانہ ،6دکانیں سربمہر

 گرانفروشوں پر13 لاکھ سے زائد جرمانہ ،6دکانیں سربمہر

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کراچی انتظامیہ کی گرانفروشی کے خلاف کراچی انتظامیہ کی مہم جاری ہے ۔

 کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے ڈپٹی کمشنرز اور بیور و آف سپلائی کے افسران کو بچت بازاروں کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بچت بازاروں کو بہتر بنانے کے لئے مربوط کوششیں کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ز یقینی بنائیں کہ ہر بازارمیں کھانے پینے کی تمام اشیا موجود ہوں اور سرکاری نرخ پر دستیاب ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرزشہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی حکومت کی کوششیں کامیاب کرنے میںکردار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنرز کی رپورٹس کے مطابق ماہ رمضان کے پانچویں روز کراچی کے تمام اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کے افسران نے 214گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کی ۔ کارروائی میں 13 لاکھ سے زائد جرمانہ کیا گیا جبکہ مجموعی طور پر چھ دکانیں سربمہر کی گئیں۔ایک دکان کورنگی اور پانچ دکانیں ضلع جنوبی میں سربمہر کی گئیں ۔ گیارہ آٹے والوں پر دو لاکھ پندرہ ہزا ،دس بیکر ی والوں پر 73 ہزار ،14 پولٹری والوں پر 57 ہزار ،32 گروسری والوں پر تین لاکھ 43 ہزار،اٹھارہ گوشت والوں پر ایک لاکھ 59 ہزار ،41 سبزی والوں پر ایک لاکھ دو ہزار، 56فروٹ والوں پر ایک لاکھ 76ہزار اور23 دودھ والوں پر ایک لاکھ 46ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں