انڈس اسپتال اور چائلڈ لائف فاؤنڈیشن میں مفاہمت

انڈس اسپتال اور چائلڈ لائف فاؤنڈیشن میں مفاہمت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انڈس اسپتال ہیلتھ نیٹ ورک (آئی ایچ ایچ این)اور چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے درمیان بہترین اصولوں پر عمل درآمد کے لیے اشتراک عمل بالخصوص ٹیلی میڈیسن کے شعبہ میں دوطرفہ تعاون کے لیے مفاہمت طے پاگئی ہے ۔

دونوں ادارے مریضوں کو ریفر کرنے کے لیے اشتراک عمل کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ سہولتوں کے لیے مریضوں کو تجویز کرنے کا طریقہ کار تشکیل دیں گے ۔مفاہمت کی یادداشت پر انڈس اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر ظفر زیدی اور چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے سی ای او ڈاکٹر احسن ربانی نے دستخط کیے ۔اس بارے میں ڈاکٹر احسن ربانی نے کہا کہ یہ اشتراک عمل چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کی ٹیم کی تشکیل کردہ جدید ٹیلی میڈیسن سروسز کی افادیت کا اعتراف ہے جس کا دائرہ کار 130سے زائد سرکاری اسپتالوں تک وسیع کیا جاچکا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں