پاکستان ریلویز کیلئے 70نئی کوچزکی کھیپ پہنچ گئی

پاکستان ریلویز کیلئے 70نئی کوچزکی کھیپ پہنچ گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ریلویز کیلئے 70نئی کوچز لے کر آنے والا بحری جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا۔

کراچی پورٹ پر پہنچنے والی 70کوچزمختلف مال بردار گاڑیوں میں لگائی جائیں گی، چین سے معاہدے کے تحت بوگیوں کی یہ تیسری کھیپ کراچی پہنچی ہے ، معاہدے کے تحت مجموعی طور پر 230کوچز منگوائی جائیں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں